نئی دہلی،7؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)الیکشن کمیشن نے اتوار کو اسمبلی انتخابی مہم کیلئے روڈ شو، پد یاترا، سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر عائد پابندی میں توسیع کردی، لیکن سیاسی میٹنگوں سے متعلق قوانین میں نرمی کردی-
کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھلے جلسوں، بند عمارتوں میں جلسوں اور ریلیوں کے حوالے سے پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے تاہم بند آڈیٹوریم کی50فیصد گنجائش اور کھلے میدان میں 30فیصد گنجائش والے لوگ ہی ان میں شرکت کر سکیں گے- اس کے علاوہ ڈور ٹو ڈور مہم کیلئے20 افراد کی زیادہ سے زیادہ حد پہلے کی طرح ہی رہے گی- انتخابی مہم پر پابندی کا اطلاق رات8بجے سے صبح8بجے تک ہوگا- ملک میں اتراکھنڈ، اتر پردیش، گوا، منی پور اور پنجاب میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں-